سانحہ کوئٹہ کے شہداء  ملک میں ایک تاریخ رقم کر گئے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار

 
0
537

کوئٹہ 8 اگست(ٹی این ایس) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سانحہ کوئٹہ کے شہداء کہ خاندان والوں کی دل جوئی کرتے ہوئے کہا کہ  بزدل دہشتگردوں نے  معصوم لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا  ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو حوصلے سے لڑنا ہے ۔ سانحہ کوئٹہ کے شہداء  ملک میں ایک تاریخ رقم کر گئے بے شمار لوگ ملک کی تخلیق کے لیے شہید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے کیو نکہ دشمن نہیں چاہتا کہ ملک میں امن و سکون ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کی اس سازش کو کامیاب ہونے دیا گیا تو ہم اپنی آنے والی آئندہ نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے  ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف چلنے والی لہر کو کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہو گا ۔

انہوں نے حکومت سے عدالتوں کی سکیورٹی کو فول پروف کرنے کی بھی استداء کی  ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی کو جدید خطوط پر پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔۔انہوں نے کہا کے سکیورٹی کے معاملے میں وزیر داخلہ سے رابطے میں ہیں ۔سانحہ کے متعلق جسٹس قاضی  فائز عیسیٰ کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رپورٹ بہت جامع  اور مدلل تھی اور عدلیہ سانحہ کی رپورٹ پر عملدرآمد ضرور کرائے گی ۔انہوں نے کہا کہ انصاف جب عدلیہ کے پاس آتا ہے تو ہمیں چاہیے کہ انصاف کے معاملے میں اپنا حصہ  ڈالیں۔

انہوں نے نئے اور جونئیر وکلاء کے بارے میں کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے  کیوں کے اگر اساتذہ چلے جائیں تو شاگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور سمجھانے والا کوئی نہیں ہوتا۔