میر ے مدمقابل تحریک انصاف نے جس شخص کو ٹکٹ دیا ہے وہ میٹر ک فیل اور اس کی ڈگری بھی جعلی ہے: چوہدری نثار

 
0
454

راولپنڈی ، جون  24(ٹی این ایس):  چودھری نثار نے کہا ہے کہ میر ے مدمقابل تحریک انصاف نے جس شخص کو ٹکٹ دیا ہے وہ میٹر ک فیل اور اس کی ڈگری بھی جعلی ہے ۔

چک بیلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی مشکل وقت نہیں اور میں نے اپنے اقتدار میں ایک پائی تک کرپشن نہیں کی ۔ میں نے عزت سے سیاست کی ، کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ کبھی کسی کی خوشامد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سر اونچا کرکے سیاست کی ہے ۔میر ے مقابلے میں تحریک انصاف نے جس شخص کو ٹکٹ دیا ہے وہ میٹر ک فیل اور اس کی ڈگری جعلی ہے ۔میں نے کوئی فیکٹری نہیں لگائی ، کوئی لائسنس نہیں لیا اور کوئی پٹرول پمپ نہیں لگایا ۔ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔