یوسی 36موہن پورہ، راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل میں حکومت پنجاب کی مثالی کارکردگی

 
0
469

راولپنڈی نومبر 10 (ٹی این ایس): راولپنڈی شہر کی قدیم ترین یونین کونسل نمبر36 موہن پورہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ کی یہ یو سی اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس یونین کونسل سے چیرمین منتخب ہونے والے سردار نسیم خان لارڈ، مئیر راولپنڈی بھی ہیں۔

موہن پورہ کے رہائشی وزیراعلٰی پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں سے مطمئن اور خوش نظر آتے ہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا،میٹرو بس سروس،راولپنڈی میں صحت کے شعبے میں بہتری اور نالہ لئی سے متصل دیوار اور سٹرک کی تعمیر میاں شہباز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔


وائس چیرمین یونین کونسل نمبر 36 گلفراز خان جدون کا کہنا ہے کہ اختیارات کے مطابق مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ صاف پانی کی دستیابی،تعمیراتی کاموں اور صفائی کے مناسب انتظامات بھی کیئے کونسلرز اور وائس چیئرمینز کا بلدیاتی نظام میں کردار نہ ہونے اور اختیارات نہیں ملنے پر ان نمائندوں نے خادم اعلی پنجاب سے یہ بھی کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو اصل شکل میں بحال کیا جائے ۔


راولپنڈی کے عوام پنجاب حکومت کو ملک کی سب سے کامیاب حکومت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پنجاب کا موازنہ کسی سے بھی کر لیں بہتری سب سے زیادہ یہاں ہی آئی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ راولپنڈی شہر کے مصروف و معروف تجارتی مراکز اور گنجان آباد علاقوں پر مشتمل اس یونین کونسل کے عوام حکومت وقت کی کارکردگی کو مثالی قرار دے رہے ہیں