فتح جنگ، تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،پانچ ملزمان گرفتار،بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد

 
0
1080

فتح جنگ نومبر 10(ٹی این ایس) فتح جنگ تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں پانچ ملزمان گرفتار کر کے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ کے تھانہ نیو ائیر پورٹ اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی کے دوران تھانہ نیو ائیر پورٹ کے علاقے سے پانچ ملزمان جن میں سوار گل ولد گلاب گل،حمید گل ولد گلاب گل،صاحب گل ولد منیر خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹونیٹر برآمد کر لیا جبکہ ملزم انیس احمد ولد عبدالقیوم سکنہ قطبال کے قبضے سے 13بوتل شراب برآمد کر لی گئی، ایک ملزم سے ایک عدد رائفل اور پسٹل بھی برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔