مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے لئے حتمی امیدواروں کی لسٹ میں چودھری نثار کے حلقے این اے 59اور 63 خالی چھوڑ دیئے، فیصلے کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی حمایت حاصل

 
0
336

اسلام آباد ، جون  24(ٹی این ایس):  چودھری نثار کی پریس کا نفرنس کام کرگئی جس کے بعد مسلم لیگ ن نے چودھری نثار کے مدمقابل کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا اور این اے 59اور 63سے کسی امیدوار ٹکٹ جاری نہیں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار کی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے بارے میں اختیار کیاگیا نرم لہجہ رنگ لے آیا ہے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی قومی اسمبلی کے لئے حتمی امیدواروں کی لسٹ میں چودھری نثار کے حلقے خالی چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 59اور این اے63میں کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ چودھری نثار کو نہ حلیف اور نہ حریف تصور کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں پارٹی امیدوار کھڑے نہیں کئے جائیں گے اور اس حکمت عملی سے ان کی پارٹی میں واپسی کے راستے کھلے رکھے جائیں گے ۔ اس فیصلے کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی حمایت حاصل تھی جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی جانے والی قومی اسمبلی کے لئے امیداواروں کی حتمی لسٹ سے ہوگئی ہے جس میں چوھری نثار کے حلقوں کے خانے خالی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثارکودرخواست نہ دینے کے باعث پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہو گانوازشریف حتمی فیصلے سے قبل پرویزرشید کو بھی اعتماد میں لیں گےچودھری نثارکا بھی مسلم لیگ ن کی قیادت  پربراہ راست تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔