خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا

 
0
106

اسلام آباد 29 نومبر 2021 (ٹی این ایس): خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست میں انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں خالی نشست پر انتخاب کا شڈنول الیکشن کمیشن نے جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 20دسمبر کو ہوگا،کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر تک جمع کئے جاسکیں گے جبکہ6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی۔اعلامیے کے مطابق ،کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکیں گے اور ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا جبکہ 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی اور کاغذات واپس لینے کیلئے 13 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔