لیگی قیادت کی حمزہ شہباز کو فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت

 
0
124

پنجاب میں غیر یقینی سیاسی صورت حال کے دوران ایک بار پھر ہلچل مچلنے کو ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے حمزہ شہباز کو فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کل لندن سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچیں گے اور واپس آکر فوری طور پر اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ حمزہ شہباز گزشتہ ماہ کے آغاز میں لندن گئے تھے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں وزیراعلی پنجاب کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں ہفتے کے روز پارٹی رہنماں کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے پجاب اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ کو عدالتی حکم سے مشروط قرار دیتے ہوئے ووٹ لینے کے بعد فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی سیاست اور پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔