پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف

 
0
98

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سویٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اہم ترین بین الاقوامی کانفرنس جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے مختلف سیشن ہوں گے اور پارٹنرز کی طرف سے امداد کے اعلانات بھی کئے جائیں گے کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان کے عنوان سے ہو رہی ہے۔
کانفرنس کا آغاز سیلاب سے بحالی کے لئے پاکستان کو وسائل کی فراہمی کی نشست سے ہوا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہی، نقصانات، امداد اور بحالی سے متعلق خصوصی وڈیو بھی کانفرنس میں دکھائی گئی۔
سیکریٹری جنرل اقوام ِ متحدہ انتونیو گوتیریس نے کانفرنس سے خطاب کیا ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے پاکستان کا بیشتر علاقہ تاحال سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے پاکستان میں ہر 7 میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہو ا ہے اقوامِ متحدہ اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے ،
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس تقریب کو کنڈکٹ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کانفرنس کے شرکا کا شکریہ ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں کانفرس کو سیلاب سے ہونے والی تباہی، بحالی کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے راہنماں اور اہم شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے علاوہ فرانس کے صدر ایمانیوئیل میخواں، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ناروے کے وزیراعظم جوناس گار سٹور، یورپی کمشن کی صدر محترمہ ارسلا وونڈر لییین، سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور خارجہ امور کے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اگنیزیو کیسیس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

سویٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اگنیزیو کیسیس، برطانیہ کے سٹیٹ منسٹر برائے ترقی اینڈریو میچل، ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار ساجدوف وزیراعظم شہباز شریف سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے چئیرمین لوژوہوئی اور اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ڈاکٹر محمد الجاسر بھی ملاقات کریں گے۔

علاوہ بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے (یوایس ایڈ) کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محترمہ ازابیل کول مین اور ورلڈ بینک ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔