اسلام آباد میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن، 4 مشکوک افراد گرفتار

 
0
549

اسلام آباد مارچ 9(ٹی این ایس): پولیس اورحساس اداروں نے مختلف علاقوں میں گھرگھر تلاشی کے دوران 4 مشکوک افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق اسلام آباد میں پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے آج بروز جمعہ تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں جناح گارڈن،چوچا شیخاں اورملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 115 گھروں کی مکمل تلاشی اوران میں رہائش پزیر 203 افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران دوتیس بور پسٹلز،تین گنیں،150گرام ہیروئن،1180گرام چرس برآمد کر کے4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کو تھانہ بھیر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔