اسلام آباد ایف 6 میں ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ، خود کُشی کی دھمکی

 
0
440

اسلام آباد مارچ 9(ٹی این ایس): اسلام آباد کے علاقہ ایف 6 میں ایک شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے کھمبے پر ہائی وولٹیج تاریں ہیں۔ شہری نے کھمبے پر چڑھ کر خود کُشی کی دھمکی دی جبکہ شہری کے ہاتھ میں پولی تھین بیگ بھی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ پر شہری سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تاحال شہری کے مطالبات سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔