امریکا نے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ، عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

 
0
382

واشنگٹن مارچ 9(ٹی این ایس)امریکا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے پہلے انتہائی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ، عبدالولی اور منگل باغ کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے تین بڑے عہدیداروں کے سر کی قیمت مقرر کر دی، یہ اعلان پاک امریکہ مذاکرات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرز عبدالولی اور منگل باغ کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مُلا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ امریکا کی جانب سے خیر سگالی کا یہ اقدام پاک امریکا تعلقات استوار کرنے میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔