مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ 22 اہلکار ہلاک ‘ درجنوں زخمی

 
0
362

سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں جب بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی‘ بھارتی ذرائع ابلاغ

 سری نگر فروری 14 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 22 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں کار بم دھماکے میں قابض بھارتی فوج کے22 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے‘ بھارتی حکام کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا . بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 14بھارتی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے‘ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے .بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے‘ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے . موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ساتھ موجود پانچ مزید گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا . واقعے کے بعد سیکورٹی اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو حصار میں لے لیا .یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے . بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے . واقعے کے بعد سیکورٹی اہل کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو حصار میں لے لیا . یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و ستم کا بازار گر م کر رکھا ہے . بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے کے درپے اور ان کے جدوجہد کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے .