سجاول شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں گٹر ابل پڑے پورا شہر گندے گٹر کا منظر پیش کرنے لگا، علاقہ مکینوں کا احتجاج

 
0
1119

سجاول فروری 14 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سجاول شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں گٹر ابل پڑے پورا شہر گندے گٹر کا منظر پیش کرنے لگا اور عوامی شاعر سرویچ سجاولی کا پوتا کچھ دنوں قبل گٹر میں سلیپ ہونے بعد گٹر میں گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ٹاوْں انتظامیہ گہری نیند تلے سوئی ہوئی ہے اور ٹاوْن چیئرمین سجاول غاعب ہیں تفصیلات کے مطابق سجاول شہر کے سارے وارڈ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور گٹر ابل پڑے پورا شہر گندے گٹر کا منظر پیش کرنے لگا 1کرڑور 28 لاکھ روپے ماہانہ فند ہونے کے باوجود بھی ٹاوْں انتظامیہ صفائی کروانے میں ناکام نظر آنے لگی ہے شہر کے 11 وارڈ میں ڈرینج سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکآ ہے جس کے باعث شہر کے مین بازار اور کافی وارڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں اور گٹر کا گندا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے اور گندگی کی وجہ سے لوگ انتہائی گندی بدبودار ماحول میں رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

گندگی کی وجہ سے مختلف بیمارویوں نے جنم لے لیا ہے گھر میں سپلائے ہونے والے پینے کا پانی بھی خراب ہو چکا گٹر کا گندہ پانی اور پینے کا پانی مل چکے ہیں شہر کی اس حالت پر اسماعیل سرویچ،اکبر خواجہ،قادر پاڑہیری اور دوسرے مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہر ماہ ٹاوْن کمیٹی کو 1کڑور28 لاکھ روپے کے ملنے کے باوجود شہر میں ترقیاتی کام نہ ہونے برابر ہے نہ ہی صفائی کا کوئی نظام موجود ہے اور لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ڈرینج سسٹم مکمل طور تباہ ہو چکا ہے اب حالت یہ ہے کہ شہریوں کو پینے کا پانی بھی گندہ پانی گٹر والہ سپلائے کیا جارہا ہے شہر میں گندگی کی باعث جنازے قبرستان تک لیکر جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اایلکشن سے پہلے ٹاوْن چیئرمین شیر علیٰ شاہ نے جو بھی کچھ کہا تھا وہ آج تک پورا کرنے میں ناکام ہیں اور سجاول شہر کے لوگ ٹاوْن چیئرمیں کو دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں اور جب سجاول ٹاوْن کمیٹی آفیس میں شکایات لیکر گئے لیکں کوئی شنوائی نہیں کئی گئی 8 سال بچہ جونیئر سرویچ سجاولی کچھ دن قبل کھلے گٹر کے مین ہول میں گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا تھا پر ٹاوْں انتظامیہ گہری نیند اور کرپشن کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے سجاول کے شہریوں نے وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ اور وزیر بلدیات سید غنی اور چیئرمیں انیٹی کرپشن ،نیب سے مطالبہ کیا ہے ٹاوْن کمیٹی میں ہونے والی میگا کرپشن کا نوٹس لیکر قانونی قاروائی کی جائے۔۔۔۔