دو اسمبلیوں کا الیکشن نہیں ہوگا، انتخابات اکتوبر کے بعد اکٹھے ہونگے، حکومت کا اعلان

 
0
114

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پہلے دو اسمبلیوں کا الیکشن اس کے بعد بھر جنرل الیکشن نہیں ہوسکتا، اس وقت ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، جو 30 مارچ تک مکمل ہوگی، صوبوں کے الگ الگ الیکشن ملک کو لے ڈوبیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا نثا اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کے بعد جاری ہوگا ۔آئین کہتا ہے کہ اس کے بعد 4 ماہ تک الیکشن نہیں ہوسکتے،31جولائی تک حلقہ بندیاں ہوں گی اور جس صوبے کی سیٹس بڑھتی ہیں وہ بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 31 جولائی کے 3 ماہ بعد یعنی اکتوبر کے بعد الیکشن ہوں گے آئین یہی کہتا ہے۔ سندھ کی طرف سے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات جائز ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 3 ماہ میں الیکشن ہوں گے صدر کی طرف سے 30 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے وہ بھی 90 دن کے اندر نہیں ۔الیکشن اکٹھے ہوں گے۔