آئی ایم ایف کا پاکستان کی موجودہ حکومت کے اقدامات پر اظہاراطمینان

 
0
50

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے قرق پروگرام کی بحالی کیلیے موجودہ حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قرض پروگرام بحالی کے سلسلے میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ورچوئل مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ حکام نے جون تک 10 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کے تخمینے جبکہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل تمام پیشگی شرائط پر بھی عمل در آمد سے آگاہ کردیا۔
آئی ایم ایف حکام کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ چین سے مزید 80 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جلد مل جائے گی، زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کا کوئی نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرنے پر زور دیا۔
دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق فریقین میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کا 4 بار تبادلہ ہو چکا ، معاملات اب حتمی مراحل میں ہیں