واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
97

راولپنڈی ( )واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم سے 03 لیپ ٹاپ، رقم 12000 روپے،موبائل فون، ڈرل مشین، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھروں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 03 لیپ ٹاپ، رقم 12000 روپے،موبائل فون، ڈرل مشین، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ بھی برآمدہوا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتا رملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں