جاتلی پولیس کی موثرکاروائی،پولٹری فار م پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث اسامہ گینگ کا سرغنہ04 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
89

راولپنڈی ( )جاتلی پولیس کی موثرکاروائی،پولٹری فار م پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث اسامہ گینگ کا سرغنہ04 ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان سے مسروقہ رقم 16 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، ملزمان جاتلی کے علاقہ میں واردات کے دوران پولٹری فارم سے گن پوائنٹ پرمرغیاں لے کر فرار ہو گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے موثرکاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے پولٹری فار م پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث اسامہ گینگ کے سرغنہ کو04 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ اسامہ، اویس، نوید، محبت خان اور احسان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 16 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔