بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے

 
0
328

چارہزار497پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک ہزار768 کوحساس ترین قرار دیاگیا
کوئٹہ، جولائی 05(ٹی این ایس):بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے مجموعی طورپرچارہزار497پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک ہزار768 کوحساس ترین قرار دیاگیاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن مقرر کئے گئے ہیں، صوبے میں مجموعی طورپرچارہزار497پولنگ اسٹیشن مخصوص کئے گئے ہیں ، پولنگ اسٹیشنوں میں سے ایک ہزار768 کوحساس ترین قرار دیاگیاہے جبکہ بلوچستان میں ایک ہزار 475پولنگ اسٹیشن حساس اور ایک ہزار254پولنگ اسٹیشن کونارمل قراردیاگیاہے، 2018کیانتخابات میں 2013کی نسبت 703پولنگ اسٹیشن کااضافہ کیاگیاہے۔۔ 2013میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد تین ہزار794پولنگ اسٹیشن تھیان میں سے دو ہزار 877پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قراردیاگیاتھاتاہم ا س وقت حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد نسبتا کم تھی۔