(ن) لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں اور انکی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے :مرکزی رہنما تحریک انصاف
لاہور، جولائی 05(ٹی این ایس):پاکستان تحریک ا نصاف کے سینئر مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری امیدوار این اے 134ظہیر عباس کھوکھر اور امیدوار پی پی 168 سے امیدوار محمد فیاض بھٹی کی جانب سے چو نگی امر سد ھو میں الیکشن کے حوالے سے چیرمین وائس چیئرمین کونسلز کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں نعیم اللہ تاجِ ،عظیم اللہ حان اشفاق بلوچ اشتیاق بلوچ کے ملک با بر اعوان رائے امجد جاوید ناصر جٹ ملک احمد یار جاوید بھٹی فہیم خان لودھی ندیم جٹ سمیت علاوہ بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی،یو سی229 ، 230 اور 231کے چیرمین حضرات نے قائدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری ، ظہیر عباس کھوکھر اور فیاض بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں پانی کا مسئلہ شدت احتیار کر رہا ہے اس حوالے سے ہمارے پاس ایک پلان ہے لا ہور کے قریب ایک بڑی جھیل تعمیر کی جا ئے گئی جو کہ لاہور شہر کو بارش کے پانی سے بچانے اور صاف پانی فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کر ئے گی، شہباز شریف نے نے شہر کو تباہ کر دیا لاہور کو پیرس بنانے کے دعدے دار شہباز نے شہر کو ونیس میں بدل دیا۔ رہنماؤں نے کہاکہ نواز شریف ملکی سلامتی کے درپے ہیں ایسا شخص ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہے ، ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نواز شریف کی ہرزاسرائی جاری ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف کو جیل نظر آرہی ہے اس لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،(ن) لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں اور انکی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ، پاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے ملک کو عمران خان جیسی مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں قائداور اقبال کا پاکستان بنے گا ۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدار میں آ کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک اور قوم کے لئے نا سور کا روپ دھار چکے ہے ، ان سے جان چھڑائے بغیر ملک و قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ،تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری نے یو سی 228میں پارٹی رہنماعرفان گجراورپارٹی رہنما عاطف میو کی جانب سے بنائے گے پارٹی دفاتر کاافتتاح ، عارف بلوچ ، جارا جٹ اور فیاض گجر کی جانب سے منعقد ہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔