رائے ونڈ، جولائی 05(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کی بدولت عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے حلقہ کی عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا گیا فلائی اوور کی تعمیر سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہونے لگا عوامی مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگی حکومت نے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں۔
افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ عوام ترقی اور خو شحا لی کے سفر کا تسلسل بر قرار رکھنے کیلئے 25 جو لا ئی کو شیر پر مہر لگا ئیں گے ، دھرنا گرو پ نا م نہا د تبدیلی کے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتا ،آنیوالا دور بھی (ن ) لیگ کا ہی ہے کو ئی طا قت نواز شریف کو دوبا رہ اقتدا ر میں آنے سے نہیں روک سکتی ، عوام انتخا با ت میں تحریک انصا ف کی منفی سیاست اور پیپلز پا رٹی کے گٹھ جو ڑ کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لئے اپنا خون پسینہ بہا یا ہے گزشتہ 5 سالوں میں محمد نواز شریف کی قیا دت میں پا کستان اور پنجاب میں جو بے مثا ل اور شا ندار تر قیا تی کا م کئے گئے ہیں ان کی پا کستان کی 70 سا لہ تا ریخ میں کو ئی مثا ل نہیں ملتی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو ئے ہیں اور خو شحا لی میں اضا فہ ہوا ہے ۔