لندن میں قیام سے متعلق کل تک پتہ چل جائے گا، نواز شریف

 
0
309

لندن اپریل 19(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے لندن کے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والدہ سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے اور لندن میں کب تک قیام کریں گے اس حوالے سے کل تک پتا چل جائے گا۔ یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کے لیے مقرر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 22 اپریل درج تھی جب کہ لندن روانگی سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ اگر حاضری سے اسثنیٰ نہ ملا تو وہ آئندہ سماعت سے پہلے واپس آجائیں گے۔