متنازعہ ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

 
0
99

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سہیل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پرپیش ہو سکیں۔
جج نیاعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات درج ہیں ۔