انڈسٹریل ایریا اور آبپارہ تھانوں کی حدود میں ڈاکوؤں کے ایک گینگ سے وابستہ دو عادی مجرم گرفتار،متعدد واردات کا اعتراف و انکشاف

 
0
376

راولپنڈی،دسمبر 18 (ٹی این ایس): سی آئی اے نے انڈسٹریل ایریا اور آبپارہ کے تھانوں کی حدود میں ڈاکوؤں کے ایک گینگ سے وابستہ دو عادی مجرم گرفتار کر لئے گئے ۔
سی پی او آئی سی ٹی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان،جن کی شناخت فیصل محمود ساکنہ ڈھوک رتہ راولپنڈی اور طارق مسیح ساکنہ سٹلائٹ ٹاؤن گجرانوالہ کے بطور ہوئی ہے نے متعدد واردات کا اعتراف و انکشاف کیا جن میں معروف صحافی انصار عباسی کے ڈرائیور کے ستھ کی جانے والی واردات بھی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزامان کا طریقہ واردات عام طور پر بینکوں سے رقوم لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان، جو تین سال کی قید کاٹ کے رہا ہوئے ہیں کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں 29 مقدمات چالان ہوچکے ہیں۔
ڈکیت گینگ سے وابستہ ان ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی ایس پی انویسٹگیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی ہدایت، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف کی نگرانی اور انسپکٹر حیدر علی کی قیادت میں انجام دی گئی۔

 کاروائی میں اے ایس آئی شکیل احمد بٹ، ہیڈ کانسٹبل عمر دراز ، کانسٹبل عمران شفیق اور کانسٹبل عاطف حسین نے حصہ لیا ۔ ،ملزامان سے لوٹی گئی رقومات میں سے تین لاکھ بھی سردست برآمد کئے گئے۔ اور دونوں کے خلاف آبپارہ اور انڈسٹریل ایریا تھانوں میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔