آئی نائن میں قتل کی لرزہ خیز واردات

 
0
588

اسلام آباد، دسمبر 18 (ٹی این ایس):  تھانہ آئی نائن کی حدود میں قتل کی ایک بھیانک  واردات وقوع پذیز ہوئی ہے جس سے پورے علا قہ میں خوف و تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی،

اطلاعات کے مطابق قتل کی یہ واردات آئی ایٹ کے میر چاکر روڈ پر اسوقت ہوئی جب ایک نا معلوم مسلح  شخص نے  دوسرے ایک شخص کو سر راہ گولی ماردی، ابتدائی طور پر اسے ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جارہا ہے۔

عینی شایدین نے کہا کہ  قاتل نے پہلے  ایک گولی چلائی جس کے نتیجے میں مقتول زمین پر گرا۔ بعد ازاں مسلح شخص نے پلٹ کر دوبارہ اسکے سر میں مزید گولیاں پیوست کیں  اور اسکے پاس پڑا بیگ اٹھاکر بھاگ گیا۔

پولیس اور ریسکیو کے ادارے موقع پر پہنچ گئے،مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے  تفتیش شروع کردی ہے۔