واشنگٹن میں ٹرین کی کئی بوگیا ں  پل سے نیچے مصروف ہائی وے پرگر گئیں، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ، ابتدائی طور پر 77افرا دکے زخمی ہونے کی تصدیق

 
0
370

واشنگٹن، دسمبر 18(ٹی این ایس): امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین کی کئی بوگیا ں  پل سے نیچے مصروف ہائی وے پرگر گئیں، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم امریکی میڈیا نے  ابتدائی طور پر 77افرا دکے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاونٹی میں پیش آیا۔امریکی حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن کے ٹرانسپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔