ریاض ،اکتو بر 14(ٹی این ایس): سعودہ عرب میں قصیم پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بریدہ شہر میں غیر ملکی کارکنان کو سپاہی بن کر لوٹنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بریدہ شہر میں لوٹ مار اور دھوکہ دہی کے مرتکب 30 سالہ سعودی شہری کو تارکین کی شکایات پر گرفتار کیا گیا ہے۔













