سعودی عرب ، عورتوں کا سازوسامان بیچنے والی چھوٹی دکانوں میں سعودائزیشن کا تیسرا مرحلہ شروع

 
0
530

ریاض ،اکتو بر14(ٹی این ایس): ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا ہے کہ عورتوں کی اشیاء فروخت کرنیوالی دکانوں کی سعودائزیشن کا تیسرا مرحلہ 8 دن بعد شرو ع ہوگا۔ اسکے تحت مصنوعی زیورات ، عبائے اور دوسری ملبوسات فروخت کرنیوالی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر بھی سعودی خواتین کی تقرری لازم ہوگی ۔ عورتوں کے پرفیومز، جوتے، پرس اور ملبوسات بیچنے والی دکانوں پر بھی سعودی خواتین ہی کام کرسکیں گی۔