پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیارکرلیا ٗجولائی میں چھوڑا جائیگا 

 
0
591

پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گا ٗترجمان دفتر خار جہ ڈاکٹر محمد فیصل 
اسلام آباد جون24(ٹی این ایس)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیاجسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائیگا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گاجبکہ اس کا وزن 285 کلوگرام ہے ٗیہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے،موسم،ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پرتیارکردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لئے استعمال ہوگا اور اسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔