راولپنڈی جون24(ٹی این ایس)موٹروے پربے قابوآئل ٹینکرٹول پلازہ سے ٹکراگیا جس کے باعث 2 افرادزخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق موٹر وے پربے قابو آئل ٹینکر کے ٹکٹنگ پلازے سے ٹکرانے کے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹینکر میں کافی مقدار میں آئل موجود تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افرادزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔