چئیرمین صاحب میری 13 سالہ خدمات کو نظر انداز اور سیاسی قتل نہ کیا جائے، 2006 سے پارٹی کی ہر قسم کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا، قید وبند کی صعوبتیں بھی اٹھائیں، نظر ثانی کرتے ہوئے مجھے PP-67 کا انتخابی ٹکٹ دیا جائے

 
0
371

منڈی بہاؤ الدین سے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن  لیاقت علی رانجھا کا عمران خان کے نام خط

اسلام آباد، جون 26 (ٹی این ایس): منڈی بہاؤ الدین سے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن  لیاقت علی رانجھا نے پارٹی چئیرمین سے اپیل کی  ہے کہ وہ انکی پارٹی کے لئے تیرہ سالہ خدمات کو نظر انداز نہ کریں۔  چھنی گہنا تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے اور 2007 میں ضمنی اور 2013 میں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرنے والے  لیاقت علی رانجھا نے عمران خان کے نام ایک طویل خط میں انھیں  پارٹی کیساتھ طویل وابستگی اور سرگرمیوں و قربانیوں کی تفصیلات  سے آگا ہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انھیں اور  پارٹی کی نظرِ ثانی کمیٹی سے درخوست کی ہے کہ ان کی وفاداریوں کا پاس کرتے ہوئے انھیں pp-67 کے حلقہ انتخاب کے لئے ٹکٹ جاری کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ” electables ” کے  ذریعہ انتخابات جیتنے کی تحریک انصاف کی  بے اصولی پر مبنی   پالیسی سے جو سینکڑوں اساسی اور دیرینہ کارکنان نا انصافی کا شکار ہوگئے ہیں ان میں لیاقت علی رانجھا بھی شامل ہیں جن کی 13 سالہ خدمات کو یکسر نظر انداز کرکے ایک روائتی اور  مفادات  کیساتھ وفاداریاں بدلنے والے شخص کو نوازا گیا ہے جو  پی ٹی آئی کی سب سے بڑی حریف جماعت  ن لیگ سے آئے ہیں۔

لیاقت رانجھا نے لکھا ہے کہ  انھوں نے عمران خان کی  گرفتاری سے لیکر عدلیہ بحالی کی تحریک، ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی لائن روکنے، وزیرستان سمیت ملک  کے تمام شہرو قصبوں میں  جلسے جلوس اور اسلام آباد میں  126 روزہ دھرنے میں شرکت سمیت تمام پارٹی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا اس دوران پارٹی فنڈز کے علاوہ  لوگوں کو مختلف شہروں میں لانے لیجانے  کے لئے جانی و مالی خدمات پیش کرنے کے علاوہ بھتیجوں سمیت پارٹی کےلئے قید وبند کی صعوبتیں بھی اٹھائیں۔ لیاقت رانجھا نے عمران خان  اور ٹکٹوں پر نظر ثانی  کے لیئے  قائم کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان  کا سیاسی قتل نہ کریں اور 13 سالہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئےانھیں pp-76  منڈی بہاؤ الدین کا ٹکٹ دیا جائے ۔