ترکی میں انتخابات صاف شفاف اورمنصفانہ نہیں تھے، بین الاقوامی مبصرین

 
0
358

انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کومہم چلانے کے مساوی مواقع مہیا نہیں کیے ، تنظیم برائے یورپی سلامتی و تعاون
برسلز جون 26(ٹی این ایس)یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے مبصرین نے کہا ہے کہ ترکی میں اتوار چوبیس جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات غیر منصفانہ تھے، جس دوران اپوزیشن جماعتوں کو مساوی مواقع مہیا نہیں کیے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم برائے یورپی سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) کے بین الاقوامی مبصرین نے کہاکہ ترکی میں کرائے گئے حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اس لیے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ نہیں تھے کہ ان انتخابات میں آزادیوں کو محدود کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی طور پر اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے مساوی مواقع مہیا نہیں کیے گئے تھے۔مبصرین کے مطابق اس دوران ترکی میں، جہاں پہلے ہی سے ذرائع ابلاغ کی آزادی کو محدود کیا جا چکا ہے، خاص طور پر اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو ملک میں کافی عرصے سے نافذ ہنگامی حالت سے بھی واضح طور پر نقصان پہنچا۔