امریکی قیادت میں عسکری اتحاد کا عراق میں داعش کے خلاف آپریشن روکنے کرنے کا اعلان

 
0
346

واشنگٹن مئی 1(ٹی این ایس)امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے عراق میں داعش کے خلاف جنگی آپریشن کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس آپریشن کو غیر فعال بنانے کا اعلان بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اب عراقی دستوں کو تربیت دیتے ہوئے اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں خود سنبھال سکیں۔