امریکی وزیرخارجہ کا نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمبار ی پر تنقید سے گریز

 
0
315

عمان مئی 1(ٹی این ایس)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی، فلسطینی تنازع کا حل ٹرمپ انتظامیہ کی بدستور ترجیح ہے ۔البتہ امریکا اس بات سے متفق نہیں کہ یہ دیرینہ تنازع مشرقِ اوسط میں عدم استحکام کا بنیادی سبب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ عمان میں اردنی ہم منصب ایمن صفدی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے فلسطینیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں ۔انھوں نے کہا کہ امریکا تنازع کا دو ریاستی حل قبول کرنے کو تیار ہے۔ان کے بہ قول یہ مذاکرات کا ممکنہ نتیجہ ہوسکتا ہے۔ پومپیو نے غزہ میں نہتے فلسطین مظاہرین کے خلاف گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں صہیونی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اسرائیل پر تنقید سے گریز کیا ہے۔اس کے بجائے انھوں نے کہاکہ امریکا اسرائیل کے حقِ دفاع کا مکمل حامی ہے۔