جرمن مخلوط حکومت میں شامل سی ڈی یو اور سی ایس یو مہاجرین کے موضوع پر متفق

 
0
420

دونوں جماعتیں کسی دوسرے یورپی ملک میں پہلے سے رجسٹرڈ مہاجرین کو سرحد پر قائم کیمپوں میں رکھنے پر راضی
برلن03جولائی(ٹی این ایس)جرمن مخلوط حکومت میں شامل کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) نے مہاجرین کے حوالے سے تنازعہ ختم کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ دونوں جماعتیں کسی دوسرے یورپی ملک میں پہلے سے رجسٹرڈ مہاجرین کو سرحد پر قائم کیمپوں میں رکھنے پر راضی ہو گئی ہیں۔ سی ایس یو سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ وہ اس نتیجے کے بعد اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اس سے قبل وہ مستعفی ہونے کی پیشکش کر چکے تھے۔ چانسلر انگیلا میرکل نے اس اتفاق رائے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔