
ملزم نے بارود سے بھری وین کو فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا تھا،ایف بی آئی
واشنگٹن03جولائی(ٹی این ایس)امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے 4 جولائی کو کلیو لینڈ ، اوہائیو میں قومی دن پر پریڈ کے شرکاء پر بم حملے کی سازش کے الزام میں القاعدہ کے ایک اقبالی حامی کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیمرایئس نتھانیئل پٹس نے ، جو اسلامی نام عبدالرحیم رفیق بھی استعمال کرتا ہے، ایک انڈر کور ایجنٹ کو بتایا تھا کہ وہ بارود سے بھری ایک وین یا دوسری گاڑی کو بدھ کے روز امریکا کے قومی دن کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ انچارج اسٹیو انتھونی نے کہا کہ وہ امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔