اٹلی کا لیبیا کے ساحلی محافظوں کو مزید مفت بحری جہاز اور آلات دینے کا اعلان

 
0
487

روم03جولائی(ٹی این ایس)اٹلی نے لیبیا کے ساحلی محافظوں کو مفت بحری جہاز اور آلات دینے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکام نے بتایاکہ یہ ساز و سامان لیبیا کو اس لیے دیا جا رہا ہے تاکہ وہ غیر قانونی ترک وطن کو روکنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بہتر بنا سکے۔ اٹلی کی حکومت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ، جب لیبیا کے ساحلوں کے قریب گزشتہ روز ہی ایک کشتی ڈوب جانے کے باعث 63 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے تھے۔ بتایا گیا کہ اس کشتی پر سو سے زائد مہاجرین سوار تھے اور لائف جیکٹیں پہنے ہوئے صرف 41 افراد کو بچایا جا سکا۔