خواتین کی ڈرائیونگ سے سعودی معیشت کو 90 ارب ڈالرز فائدہ متوقع

 
0
327

کامیابیوں کو حقیقت کا رْوپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا،بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ
نیویارک جون 26(ٹی این ایس)بلومبرگ کی ایک اقتصادی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پانچ فی صد حصص کی عالمی مارکیٹ میں فروخت سے سعودی عرب کو قریباً ایک سو ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کامیابیوں کو حقیقت کا رْوپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ سعودی معیشت خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے ہاں جگہ دینے کے لیے ابھی کوشاں ہے۔