کورنگی نمبر ۵: پچاس سالہ نوجوانوں کے رجسٹرڈ کھیل کے میدان پر لینڈمافیا کا قبضہ کا منصوبہ

 
0
322

کراچی جون 26(ٹی این ایس)کورنگی نمبر ۵میں واقع پچاس سالہ نوجوانوں کے رجسٹرڈ کھیل کے میدان پر ایک با ر پھر لینڈمافیا نے سیاسی اثر رسوخ اور پیسوں کی چمک سے قبضہ کا منصوبہ بنایا ہے۔لینڈمافیا کی جانب سے قبضہ کی اطلاع پر کاٹھیاواڑ برادری،کرسچن برادری،عباسی برادی ،لودھی برادری مچھیرا برادری کے سینکڑوں افراد گھروں سے باہر نکل آ ئے اور انہوں نے لینڈ مافیا کے خلاف سخت نعرے لگائے ۔ اس موقع پرمتحدہ مجلس عمل قومی اسمبلی کے امیدوار عبدالجمیل خان نے کہا کہ اس قبل بھی ہم نے علاقے کی عوام کی طاقت کے ذریعے لینڈ مافیا کا مقابلہ کیا تھا آج بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کسی بھی قیمت پر لینڈمافیا کو نوجوانوں کے کھیل کے گراونڈپر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔عوام کی طاقت کے سامنے کوئی نہیں ٹہر سکتا۔عوام کے ساتھ کراچی پریس کلب پر احتجاج کرینگے