جامشورو، پولیس کی دیسی شراب اور مضر صحت چھالیہ بنانےوالوں کے خلاف کامیاب کاروائی

 
0
409

سیہون،جون27(ٹی این ایس): ایس ایس پی جامشورو جناب بشیر احمد بروہی صاحب کی سخت ہدایت پر جامشورو پولیس کی دیسی شراب اور مضر صحت چھالیہ کے خلاف  کامیاب کاروائی  کے دوران  بڑی مقدار میں دیسی شراب اور مضرصحت چھالیہ برآمد  کر لی گئی، پولیس اسٹیشن سیہون شریف کی حدود  جہاز چوک کے نزدیک بھٹی محلہ میں کچے شراب کی بٹی پر چھاپہ مارا گیا ،تفصیلات کے مطابق  دوران  ِ کاروائی  بھٹی محلہ میں کچی شراب کی بٹی پر کاروائی کر کے  تین سو لیٹر کچی شراب برآمد کر لی گئی جبکہ دو ملزمان  غلام نبی سولنگی اور اکبر ملاح کو  گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف سیہون شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب نوری آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر جھمپیر روڈ سائیٹ ایریا میں کارروائی کی گئی جہاں سے مضرصحت چھالیہ SAFINA کے 150 پیکٹس برآمد کیے گئے  اور  دو ملزمان  محمد اعجاز خان اور  آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا  ۔ گرفتار ملزم کے خلاف نوری آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔