عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ٗ نامکمل نامزدگی فارم مکمل کر کے جمع کرادیا

 
0
288

اسلام آباد27جون (ٹی این ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپیلٹ ٹریبونل میں پیش ہوگئے اور نامکمل نامزدگی فارم بھی مکمل کرکے جمع کرادیا۔عوام کی فلاح و بہبود کی شق این پْر نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے تھے۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔ ٹریبونل کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ ٹریبونل کے روبرو پیش ہوئے اور انہوں نے حلف نامے کی شق این پْر کردی۔ عمران خان نے فارم کی شق این میں نوٹ لکھا میں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نمل یونیورسٹی بنائی، کینسر ہسپتال بنایا، عوام کو اپنے آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا ہے۔ فارم مکمل کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کیا اورعقبی دروازے سے واپس چلے گئے۔