انتخابات ملتوی ہونے کے خواب دیکھنے والے منظور وسان خود انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے،پی ایس27 سے کاغذات مسترد

 
0
234

خیرپور27جون(ٹی این ایس)انتخابات ملتوی ہونے کے خواب دیکھنے والے منظور وسان خود انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔اپیل ٹربیونل کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا۔پی ایس 27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی کو اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کردیا۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر ظہیر تالپور نے منظوروسان کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اعتراضات جمع کرائے تھے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ منظور وسان نے کاغذات نامزدگی میں دبئی کے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت منظور وسان نے کہاکہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے کاغذات نامزدگی میں تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں،اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کروں گا۔