نہتے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پراقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کا چپ رہنا قابل مذمت ہے ، سینیٹر رحمان ملک

 
0
387

اسلام آباد جون 27(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نہتے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،بھارتی وزیراعظم ایک دھشتگرد تنظیم آر ایس ایس کا دہشتگرد ہے جس پر امریکہ جانے پر پابندی تھی۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھارتی مظالم پر چپ رہنا قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنے قرارداد بھارت سے منوانے میں ناکام رہی ہے،بھارت ہر فورم پر پاکستان کی دشمنی کر رہا ہے اور پاکستان فقط اپنی صفائی دیتا آرہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بینالاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ کشمیریوں کی جہد مسلسل اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اپنی خدمات پیش کرتا ہوں، کشمیر یو ں کے ساتھ ہمار تعلق سیاسی وابستگیوں سے اوپر ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ہر لیڈر نے کشمیریوں کا آواز بلند کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اپنا بیانیہ صحیح طور پر پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، بھارت الزامات لگاتا ہے اور ہمیں اپنی صفائی پیش کرنی ہوتی ہے،بھارتی حکومت کے مظالم دنیا میں اجاگر کرنا چاہئے، آر ایس ایس ایک دھشتگرد جما عت ہے، مودی اسکا لائف ٹائم ممبر ہے،آر ایس ایس اور راء کا گھٹ جوڑ ہے جو دھشتگردی میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کیخلاف افغانستان کا استعمال بھی کر رہا ہے،افغانستان کے ذریعے راء کا طالبان کیساتھ گھٹ جوڑ ہوا ہے،راء داعش اور طالبان کو کشمیر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کا بدلنا ہوگا، بھارت کیخلاف کھل کر آنا پڑیگا،عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی توجہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیطرف مبذول کرنا ہوگا ,بھارتی مظالم اور ریاستی دھشتگردی کو دنیا کے سامنے اشکار کرنا ہوگا۔