کراچی :مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک SSO ،ایک SSP، 10DSP’sاور 17 SHO’sبے نقاب، ٹی این ایس کے ذریعہ فہرست اور کرتوت کی تفصیلات منظر عام پر

 
0
543

کراچی جون 27 (ٹی این ایس):کراچی پولیس کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس کے افسرانوں کی لسٹ منظر عام پر آگئی ہے ،لسٹ میں اعلی افسران کے نام بھی شامل ہیں .فہرست میں درج ناموں  اور انکے سیاہ کرتوت کی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او میمن گوٹھ جمال لغاری ایس ایچ او عزیز آباد تعیناتی کے دوران غیر قانونی دھندوں میں ملوث رہا ،لغاری کی تعیناتی ایک اعلی افسر کے سفارش پر ڈی آئی جی کے احکامات پر عمل میں آئی ۔ایس ایچ او پریڈی لیاقت ایس ایچ ڈیفنس تعیناتی کے دوران غیر قانونی کاموں میں ملوث بتایا گیا ہے،اے ایس آئی سہیل اور لیاقت ایس ایچ علاقے سے ہفتہ و مہینہ وصولی میں ملوث بتائیں گئے ہیں ،سابقہ ایس ایچ او ملیر سٹی عبدلخالق مروت جرائم پیشہ عناصر سے ہفتہ وصولی میں ملوث پایا گیا ہے ۔ایس ایچ او کھوکھرا پارفرزاد شیخ سابقہ پی ایس او ایس ایس پی کورنگی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور ان سے ہفتہ وصولی میں ملوث بتایا گیا ہے ،سابقہ ایس ایچ او غلام رسول ارباب دوران تعیناتی لینڈ گریبنگ اور دیگر جرائم سے بیٹ وصولی میں ملوث بتایا گیا ہے ،سابقہ ایس ایچ او کلری گل حسن کلہوڑو کو بد عنوان افسر بتایا گیا ہے ،گل حسن آرگنائز کرائم سے ہفتہ وصولی میں پایا گیا ،ایس ایچ او شعور کو جیکسن تعیناتی کے دوران جرائم کے اڈوں سے منتلی لینے میں ملوث بتایا گیا ہے ،ایس ایچ او درخشاں اورنگ زیب خٹک ایس ایچ او پریڈی تعیناتی کے دوران ہفتہ اور مہینہ بھتہ وصولی میں ملوث پایا گیا ،سابقہ ایس ایچ او بن قاسم دھنی بخش مری لینڈ گریبنگ اور دیگر جرائم کے اڈوں سے ہفتہ وصولی میں بتایا گیا ،سابقہ ایس ایچ او درخشاں احسن بیٹروں کے زارئعے مساج سینٹر سے پیسے لینے میں ملوث بتایا گیا ،سابقہ ایس ایچ او قمر لسکانی سچل تھانے میں دوران تعیناتی لینڈ گریبنگ میں ملوث پایا گیا ، سابقہ ایس ایچ او سکھن فراست شاہ بھی جرائم کے اڈوں سے وصولی میں ملوث بتایا گیا ،سابقہ ایس ایچ او فیروز آباد سب انسپکٹر عطا اللہ کے ذرئعیے لاکھوں روپے بھتہ وصولی میں ملوث بتایا جاتا ہے ،عطا اللہ کی تعیناتی پندرہ سال سے زائد تھانہ فیروز آباد بتائی جاتی ہے ،سابقہ ایس ایچ او مجتبیٰ باجوہ کو بھی ہفتہ وصولی میں ملوث بتایا گیا ہے ،سابقہ ایس ایچ او بغدادی،موچکو ظفر اقبال جرائم کے اڈوں سے بھتہ وصولی میں ملوث پایا گیا ،سابقہ ایس ایچ او شہزادہ سلیم گیسٹ ہاؤس اور دیگر آرگنائز جرائم سے پیسے لینے میں ملوث بتایا گیا ہے ،سابقہ ایس ایچ موسیٰ حبیب اور ایس ایچ او شبیر پر گیسٹ ہاؤس اور دیگر جرائم سے پیسے لینے میں ملوث بتایا گیا ،گزری تھانے کا ہیڈ محرر انصر بھی بھتہ کی وصولی میں ملوث پایا گیا ،
ڈی ایس پی شفقت چانڈیو ،
ڈی ایس پی فرحت کمال ،
ڈی ایس پی اختر لطیف مغل ،
ڈی ایس پی زاہد حسین کھارادر ،
ڈی ایس پی منیر اسرانی ،
ڈی ایس پی نیر الحق،
ڈی ایس پی ظفر اقبال،
ڈی ایس پی قمر زمان،
ڈی ایس پی سعید رند،
ڈی ایس پی حضور بخش سولنگی کو بھی بد عنوان افسر بتایا گیا ہے،
تمام پولیس افسران کی لسٹ میں موجود زیادہ تر افسران پوسٹنگ پر موجود بتائے جاتے ہیں ۔