کینسر سے لڑنے والے عرفان خان انوکھے سفر پرنکل پڑے

 
0
255

ان کی نئی فلم ’’کارواں ‘‘ایک نئے سفر کی کتھا سنارہی ہے ،فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
ممبئی جون 28(ٹی این ایس)کینسر کے مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان انوکھے سفر پر نکل پڑے۔ان کی نئی فلم ’کارواں ‘ایک نئے سفر کی کتھا سنارہی ہے ،فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔فلم ’کارواں ‘کے ٹریلر میں عرفان خان کی اداکاری بے ساختہ اور قابل داد ہے ۔فلم موضوع کے اعتبار سے بھی جاندار ہے ۔فلم کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے جو گمشدہ لاشوں کے سفر پر نکلے ہیں۔عرفان خان کی ’کاررواں‘ 3 اگست کو ریلیز کی جائے گی ۔یوٹیوب اسٹار متھلا پالکرکی یہ ڈیبیومووی ہے،نیو رو اینڈوکرائن میں مبتلا عرفان خان کی بیماری کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔