انتخابات میں سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی ہے ٗنگران وزیر داخلہ اعظم خان

 
0
315

کوشش ہے سیاسی رہنما اور ریلیاں محفوظ رہیں ٗتبادلے الیکشن کمیشن خود کررہا ہے، نگران حکومت کو نہیں علم نہیں ٗ انٹرویو
اسلام آباد 28جون (ٹی این ایس )نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی ہے ٗکوشش ہے کہ سیاسی رہنما اور ریلیاں محفوظ رہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا، وزارت داخلہ سے مشاورت نہیں کی گئی۔اعظم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے وزارت داخلہ سے مشاورت کرنی چاہیے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ تبادلے الیکشن کمیشن خود کررہا ہے، نگران حکومت کو نہیں علم نہیں، سیکرٹری داخلہ کی تبدیلی کا مجھے اخبار سے پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ایک سوالنامہ بھیجا جس کا جواب بھجوا دیا ہے، اس متعلق دباؤ امریکا اور بھارت سے ہے۔