افغانستان: امن کے لیے جمع ہونے والے اجتماع میں دھماکہ، 8افراد جاں بحق،4زخمی

 
0
337

لوگر، جون  29 (ٹی این ایس):   افغانستان میں امن کے لیے جمع ہونے والے اجتماع میں دھماکےکےنتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان صوبے لوگر کے ضلع چارخ میں کیا گیا جہاں ایک اجتماع میں شہریوں کا ایک گروپ امن کا مطالبہ لے کر جمع ہوا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام شہری ہیںجبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم کسی گروپ نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔