جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف مکمل طور پر متحرک، توانا اور متحد ہے: خسرو بختیار

 
0
4995

اسلام آباد، جون  30 (ٹی این ایس): مخدوم خسرو بختیار  نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

اپنے ایک وضاحتی بیان میں  انھوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف مکمل طور پر متحرک، توانا اور متحد ہے،انتخابات میں جنوبی پنجاب انشاءاللہ تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا، خسرو بختیار

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی تیرہ نشستوں پر تگڑے امیدوار میدان میں اتارے ہیں،این اے 176 سے میری بجائے میاں غوث محمد بطور امیدوار میدان میں اتریں گے،صوبائی اسمبلی کی نشست پر نون لیگ سے ہمارے قافلے کا حصہ بننے والے چوہدری مسعود حسین انتخاب لڑیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں این اے 177 سے تحریک انصاف کا علم لیکر مقابلہ کروں گا اور ہم جنوبی پنجاب سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔