اسلام آباد، جون 30 (ٹی این ایس): اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری پیٹر ولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے ۔
اوگرا نے پیٹرول 5روپے0 4پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے ،نگراں حکومت نے جون کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔
سمری میں ڈیزل 6روپے 20پیسے ،مٹی کا تیل 12روپے ،لائٹ ڈیزل آئل 10روپے 50پیسے مہنگا کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت 4روپے 26پیسے بڑھائی تھی ، حالیہ متوقع اضافے کے بعد مجموعی طور پر اضافہ ساڑھے نو روپے تک پہنچ سکتا ہے ۔