گہارو، جون 30 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس ٹھٹہ کی کاروائی، ایک ملزم 290 کلو چورہ، سپاری، 200 مین پڑی گٹکا اور ایک کورولا کار نمبر APG – 720 سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی منشیات،شراب و دیگر مضر صحت اشیاء کی روک تھام کی ہدایات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، انچارج سی آی اے پولیس ٹھٹہ سب انسپکٹر بدرالدین برڑو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ایک ملزم اصغر شاہ کو 290 کلو چورہ / سپاری، 200 مین پڑی گٹکا اور ایک کورولا کار نمبر APG – 720 سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گہارو پہ مندرجہ ذیل کیس داخل کر دیا گیا ہے۔