باکسر عامر خان کا کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سےمقابلہ 8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگا

 
0
342

باکسر عامر خان کا کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سےمقابلہ 8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگا
لندن جون 30 (ٹی این ایس)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سےمقابلہ 8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگاباکسر عامر خان رنگ میں بھرپور تیاری سے اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ باکسر عامر خان کا برمنگھم میں مقابلہ زبردست انداز سے منعقد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ھیں کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاسا سے مقابلہ کے بارے میں عامر خان کا کہنا ھے کہ سیموئل ورگاسا سے مقابلے کے بعد مزید بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں گے ۔سیموئل ورگاسا سے مقابلہ 8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگا۔عامر خان نے اپریل میں اپنے گزشتہ مقابلے کے دوران 2سال بعد رنگ میں واپسی کے باوجود اپنے حریف فل لوگریکو کو 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کردیا تھا۔ رواں سال باکسر عامر خان کا یہ دوسرا مقابلہ ہوگا جس میں کامیابی باکسر عامر خان کیلئے مزید مقابلوں کی راہ ہموار کرے گی۔باکسر عامر خان سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپینئن بھی ہیں باکسر عامر خان کی خواہش ہے کہ اس سال زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لیں باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ میرا حریف سیموئل کمزور نہیں،مقابلے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میں ورگاس کو ہلکا لینے کی کوشش نہیں کروں گا کیونکہ وہ بھی اپنی پوری قوت سے میرے سامنے آئے گا،